گلبرگ کااے کیو آئی بڑھنے میں ٹریفک کا65فیصد حصہ

گلبرگ کااے کیو آئی بڑھنے میں ٹریفک کا65فیصد حصہ

لاہور (شیخ زین العابدین) گلبرگ کے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے میں ٹریفک کا 65 فیصد شیئر ہے، پندرہ سالوں کے دوران ٹرینڈ تبدیل ہونے سے مالکان نے ازخود پلاٹوں کو ری کلاسیفائی کرلیا، پلاٹوں کا غیر قانون لینڈ یوز تبدیل کرکے دیگر کاروباری سرگرمیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں کمرشل سرگرمیاں بڑھنے سے گاڑیوں کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا۔ ایل ڈی اے نے قانونی طور پر 2009 میں رہائشی پلاٹوں کی ری کلاسیفی کیشن کی۔ پندرہ سالوں کے دوران ٹرینڈ تبدیل ہونے سے مالکان نے ازخود پلاٹوں کو ری کلاسیفائی کر لیا، پلاٹوں کا غیر قانون لینڈ یوز تبدیل کرکے دیگر کاروباری سرگرمیاں کی گئیں، موجودہ صورتحال میں رہائشی پلاٹوں پر لینڈ یوز رولز کے متضاد ریسٹورنٹ اور ہوٹلز تعمیر ہوئے ، لینڈ یوز کے متضاد گزشتہ دو برسوں میں ایک سو ریسٹورنٹ تعمیر ہوئے ، گلبرگ کی سڑکوں کا انفراسٹرکچر بھی موجودہ حالات میں ناکافی ہے ، گلبرگ کی ری کلاسیفکیشن اور کمرشل سرگرمیوں میں اضافے سے سکیم کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا، ایل ڈی اے کا شعبہ ٹائون پلاننگ یوٹیلیٹیز میں اضافے کے بغیر پلاٹوں پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں سے نہ روک سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں