چچا زاد بھائی کو جائیداد تنازع پر قتل کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

چچا زاد بھائی کو جائیداد تنازع پر  قتل کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی راشد امین بٹ کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔۔۔

 میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری انوارلحق عرف انو گجر کو گرفتار کر لیا ،ملزم سال2021 میں اپنے چچا زاد بھائی کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، اس کے علاوہ ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 8ممبران کو گرفتار جن کے قبضے سے 1کروڑ 50لاکھ روپے برآمدکر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں