نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہولہان کردیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں محمد بشیر کام کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے اچانک اس پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر وہ لہولہان ہوکر گر پڑا۔ جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اہل علاقہ نے زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں