لائیو سٹاک کارڈ کا پہلا مرحلہ ، کامیاب امیدواروں کی تصدیق کا آ غاز
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے مرحلے میں کامیاب امیدواروں کی مرحلہ وار تصدیق کا آغازہوگیا ہے ۔
اربن یونٹ کے نمائندگان کی جانب سے ڈویژن کے اضلاع میں ٹیموں نے مویشی پال کی تصدیق کی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے تحت مویشی پال حضرات کے لئے 11،ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔اس سکیم کا دورانیہ پانچ ماہ ہوگا اور قرض کا دورانیہ چار ماہ ہوگا۔چار ماہ کے دوران مویشی پال حضرات کو ونڈا،منرل مکسچر اور سائلیج کی مد میں قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ قرض کی رقم فی جانور27 ہزار روپے مختص کی گئی ہے اور یہ قرضہ پانچ سے 10 کٹڑوں یا بچھڑوں کے لئے خوراک کی مد میں دیا جائے گا ۔