سی پی او کی انسداد سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

سی پی او کی انسداد سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے سموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر انسداد سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے سموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر انسداد سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ، بھٹے اور گاڑیاں جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں ان کے خلاف قانونی کار روائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ، بھٹے اور گاڑیوں کے خلاف ضلع فیصل آباد میں 10مقدمات کا اندارج کر کے 08ملز موں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ماہ نومبر میں57 مقدمات درج کر کے 51 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری ہدایات دیں ۔ شہریوں میں سموگ کے بچاؤ اور آلودگی کے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں گھروں سے نکلنے سے پہلے چہرہ ڈھانپ لیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں