سمندری :سگریٹ، شیشہ کا استعمال بڑھ گیا ، نو جوان متاثر
سمندری (نمائندہ دنیا)نشہ کی لعنت سے کم عمر بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے بچوں میں سگریٹ، شیشہ کا استعمال بڑھ گیا۔۔۔
جس سے نوجوان کو تباہی کے دھانے پرپہنچا دیا ہے شہر بھر میں منشیات فروش اپنا نیٹ ورک پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے نشہ کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے پولیس کی جانب سے منشیات خلاف کارروائیاں بھی بے سود ثابت ہو رہی ہیں منشیات فروشوں نے اپنا نیٹ ورک وسیع پیمانے پر پھیلایا رکھا ہے جس کی وجہ سے مبینہ طور پر نوجوان اور کم عمر بچے نشے کی لعنت میں مبتلا ہو ر ہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او فیصل آباد سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔