گوجرہ:فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، یو نٹ کو بند کر وا دیا ، جر مانے
گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)ایڈیشنل ڈائریکٹر آ پریشنز فوڈ فیصل آ باد ڈویثرن طارق محمود گل کا دورہ گوجرہ ڈپٹی ڈا ئریکٹر آ پریشنز عدنا ن حیدر کی سربراہی میں گوجرہ کے مختلف علا قو ں میں چھا پے۔
مختلف ہو ٹلز ، ریسٹو رنٹس ، سویٹس اینڈ بیکرز اور سنیکس یو نٹس کی چیکنگ کی حفظان صحت کے اصو لو ں کی خلاف ورزی پر ایک یو نٹ کی پرو ڈکشن اصلا ح تک بند کی گئی فوڈ ایگو لیشنز کی سنگین خلاف ورزی اور ایکسپا ئرڈ اجزا استعما ل کر نے پر بند کی گئی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غلط لیبلنگ کے استعما ل پر مختلف یو نٹس کو دو لا کھ 25 ہزار روپے کے جرما نے کئے گئے اور ممنوعہ لیبلز کی بھاری مقدار بھی ضبط کرلی گئی تما م ایکسپا ئرڈ و نا قص فوڈ آ ٹمز کو بھی تلف کردیا گیا۔