جھنگ :محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

جھنگ :محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں آباد ی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔۔۔

 جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سمیت کالج سٹاف اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خطاب میں کہا کہ آج کے سیمینار کا مقصد آبادی کنٹرول کرنے کا پیغام ہر آدمی تک عام کرنا ہے اور اس حوالہ سے مستقبل کیلئے منظم حکمت عملی و ضع کرنا ہے ،ہمیں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے کیونکہ ملکی وسائل تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ علمائے کرام، سماجی شخصیات، صحافی، طلباء و طالبات اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں