پیرمحل:انتظامیہ کی نااہلی، ون ڈش قانون کی خلاف ورزیاں جاری
پیرمحل (نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی سردمہری پنجاب حکومت کی ون ڈش سے زائد کھانوں پر پابندی کے احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزیاں جاری ہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کے حکم کے مطابق شادی بیاہ پر ون ڈش کی اجازت ملنے کے باعث غریب اورسفیدپوش طبقہ کوریلیف ملا تھا مگر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انواع واقسام کے کھانے اور شہر کی اہم سڑکوں گلیوں کوتین تین دن شامیانے لگاکر بلاک کرکے پنجاب حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ پبلک کے لیے قائم اقبال پارک پیرمحل امیر طبقے کے لیے شادی گھر بن چکا ہے ، مانیٹرنگ اتھارٹی کوباقاعدہ دعو ت نامہ بھیج کرکوئی بھی کارروائی کرنے سے نہ صرف تحفظ حاصل کرلیا جاتاہے بلکہ کسی قسم کے چھاپے کے پیش نظر ان کی معاونت حاصل کی جاتی ہے ۔سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اے سی پیرمحل سے اپیل کی ہے کہ فی الفور ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد رکروایاجائے ۔