ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام اداروں میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز ضلعی و تحصیل افسران روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے معمول کے مطابق اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے افسران کو احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ میرے دروازے شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کیلئے آ سکتے ہیں۔