پارکنگ مسائل حکومت اور انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج ، پولیس شہریوں کو لاکھوں روپے جرمانے کرنے لگی

پارکنگ    مسائل    حکومت    اور   انتظامیہ    کیلئے    بڑا    چیلنج     ،    پولیس    شہریوں    کو    لاکھوں    روپے    جرمانے    کرنے    لگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارکنگ مسائل کا خاتمہ حکومت اور انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے پارکنگ مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی کمپنی ایف پارک بھی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ہی گاڑیاں پارک کروا رہی ہے۔۔۔

پارکنگ پلازہ بھی تعمیر نہیں ہوسکا اور ٹریفک پولیس لفٹر کے ذریعے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اٹھا کر شہریوں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کررہی ہے ۔ پارکنگ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے گھنٹہ گھر کے اطرف میں سب سے زیادہ مسئلہ ہے یہاں موجود8بازاروں میں یومیہ کروڑوں روپے کاروبار ہوتا ہے لیکن پارکنگ کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاسکا ،شہری پارکنگ کی جگہ نہ ہونے وجہ سے مجبوری میں گاڑیاں سڑک کے کنارے پارک کرتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے تو ٹریفک پولیس لفٹر کی مدد سے گاڑیاں اٹھا کر ٹریفک سیکٹر میں لے جاتی ہے پارکنگ مسائل کے خاتمے کیلئے فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو ذمہ داری دی گئی لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکنگ کمپنی نے بھی سڑک پر ہی پارکنگ سائٹس بنا کر پارکنگ فیس کی وصولی شروع کردی گھنٹہ گھرکے اطراف کے بازاروں میں پارکنگ مسائل کے خاتمے کیلئے چنیوٹ بازار کے باہر پارکنگ پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا تو شہریوں میں بہتری کی امید جاگی لیکن دہائیاں گزر جانے کے باوجود پارکنگ پلازے کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی شہری کہتے ہیں کہ پارکنگ مسائل کے خاتمے کیلئے پارکنگ پلازے کی تعمیر واحد حل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں