پی ایچ اے سے اجازت کے بغیر درخت کاٹنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ

پی ایچ اے سے اجازت کے بغیر درخت  کاٹنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے سے اجازت کے بغیر درخت کاٹنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں محمد ارشاد اور اویس کی جانب سے چوری چھپے نیم کے درخت کاٹے گئے جن کو منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران پی ایچ اے افسر زاہد سرفراز موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد دونوں افراد کیخلاف پی ایچ اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں