روڈ سیفٹی رولز پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو خصوصی احکامات
لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویوکمیٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس، حادثات کی وجوہات اور ہونے والے جانی ومالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔
حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے بارے سفارشات مرتب کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے روڈ سیفٹی رولز پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹریفک پولیس ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کو خصوصی احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے محکمہ ہائی ویز کو روڈ ٹرن اور روڈ کٹس کو درست کرنے کا خصوصی حکم دیا کیونکہ مختلف وجوہات کی بنا پر حادثات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ پیش آنے والے حادثات سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کو پیش آئے اور بعد ازاں گاڑیوں اور موٹر رکشوں اور چنگ چی رکشوں کی وجہ سے حادثات رونما ہوئے ، عموماً حادثات اوور سپیڈنگ اور غلط موڑ لینے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کی سفارشات پر ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے ۔