رنگ روڈ منصوبہ کے فلائی اوورز پر گارڈر لگانے کا آغاز

رنگ روڈ منصوبہ کے فلائی اوورز پر گارڈر لگانے کا آغاز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے فلائی اوورز پر گارڈر لگانے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

 ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے کہاہے کہ یہ پراجیکٹ راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل اور بھیڑ کو کم کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے، اس منصوبے کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا اور علاقے میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ منصوبے کو طے شدہ وقت کے اندر مکمل کیا جا ئے گا تاہم کام کے معیار پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔ ہم عوام کی حفاظت اور سہولت کیلئے فلائی اوورز کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تعمیر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں