ڈی سی وہاڑی کاترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم
وہاڑی،میلسی (نمائندہ خصوصی ، خبر نگار ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے ہنگامی دورے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ٹراما سنٹر ٹبہ سلطان پور،گورنمنٹ کالج دوکوٹہ،بنیادی مرکز صحت دوکوٹہ،میلسی ملتان روڈ اور ریلوے پارک کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعمیراتی کاموں کی نگرانی جاری ہے ،متعلقہ محکمے ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے کوشاں رہیں،تعمیراتی کام میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ٹراما سنٹر کے تعمیر سے تحصیل میلسی سمیت ضلع بھر کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی اور دماغی امراض میں مبتلا افراد با آسانی معیاری علاج معالجہ کروا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔