موٹر سائیکل لرنر لائسنس پر 42 دن کا ریلیف

موٹر  سائیکل  لرنر لائسنس پر 42  دن  کا ریلیف

ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک کے مطابق ایڈیشنل ائی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف جاری۔

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔ 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ۔ 8 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ۔ 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس پورٹل کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ 30 نومبر تک موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس کے اجرا میں 42 دن کی مدت ختم رہے گی۔ 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا۔ موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے 30 نومبر سے پہلے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف ملکی تاریخ میں پہلی بار دیا گیا ہے ۔ شہریوں کا اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند عمل ہے ۔ پاکستان کا کوئی بھی شہری صرف اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے ۔ انتظار اور قطار سے بچنے کے لیے لائسنس سینٹرز 24 گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہری خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹر ،آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ حاصل کریں ۔ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانا جرم ہے ۔ شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کیلئے 42 دن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں