شہید پولیس اہلکار مبشر لال ودیگر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

 شہید پولیس اہلکار مبشر لال ودیگر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

مونڈکا(نامہ نگار )مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شاہ جمال میں پولیس کے زیرِ اہتمام تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل مبشر بلال اور دیگر اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں ڈوگر گروپ کے سربراہ پی پی 271 سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر نے شرکت کی ۔عون حمید ڈوگر کا کہنا تھا کہ سانحہ اسلام آباد کے دوران شہید کانسٹیبل مبشر بلال اور دیگر اہلکاروں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہجمال شاہد رضوان ودیگر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی اور شہدا کے خاندانوں کیساتھ افسوس اور اظہار یکجہتی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں