چوک چوراہوں کی ری ڈیزائننگ کی منصوبہ بندی شروع
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)روزنامہ دنیا کی خبر پر بڑا ایکشن سابق ممبران اسمبلی ارکان پارلیمنٹ اور ڈی جی ایف ڈی اے سر جوڑ کر بیٹھ گئے غلط ڈیزائن کے حامل چوک چوراہوں کی ری ڈیزائننگ کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔
روزنامہ دنیا نے شہر میں غلط ڈیزائن کے حامل چوک چوراہوں سے متعلق خبر شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ماہرین کے مطابق جی ٹی ایس چوک ہلال احمر چوک کنال روڈ کشمیر انڈر پاس کے ڈیزائن میں خامیاں ہیں ۔دو روز قبل سابق ممبران اسمبلی اور ڈی جی ایف ڈی اے نے میٹنگ کی جس میں یہ تسلیم کیا گیا کہ غیر ضروری ریمپس اور یوٹرنز کو ختم کرنے اور ٹریفک سیفٹی اور روڈ مینجمنٹ کی نئے سرے سے پلاننگ و ڈیزائننگ کی ضرورت ہے اس موقع پر سابق ممبران اسمبلی رانا علی عباس، چودھری فقیر حسین ڈوگر اور میاں عرفان منان کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر موجودہ ریمپس، یو ٹرن اور سروس روڈ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی سروے کیا گیا ہے جس کے مطابق کینال روڈ پر غیر ضروری ریمپس کرنے اور ٹریفک تقاضوں کے مطابق نئے ریمپس بنانے کی ضرورت ہے ۔