شادی میں پابندی کے باوجود آتشبازی ،2 افراد پر مقدمہ

شادی میں پابندی کے باوجود آتشبازی ،2 افراد پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں پابندی کے باوجود آتشبازی کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں عامر سہیل اور شہزاد علی نامی ملزم شادی کی تقریب کے دوران پابندی کے باوجود آتشبازی کر رہے تھے جو کہ پولیس کے پہنچنے پر موقع سے فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں