گھریلو ملازمہ مالکان کا پونے 2کروڑ کا چونالگا کر غائب

گھریلو ملازمہ مالکان کا پونے 2کروڑ کا چونالگا کر غائب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالکان کا پونے دو کروڑ روپے کا سونا چرا کر غائب ہوگئی۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ جی ٹی ایس میں محمد زبیر نامی شہری نے گھر میں کام کاج کے لیے سحر نامی ملازمہ کو نوکری پر رکھا ہوا تھا۔ شہری کے مطابق گزشتہ روز ملازمہ نے صفائی کے دوران سیف الماری سے 1 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کا 65 تولہ سونا چوری کرلیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں