جڑانوالہ کے ننکانہ چوک کی مرکزی دیوار پر دیدہ زیب بیوٹیفکیشن

 جڑانوالہ کے ننکانہ چوک کی مرکزی دیوار پر دیدہ زیب بیوٹیفکیشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل جڑانوالہ کے ننکانہ چوک کی مرکزی دیوار پر دیدہ زیب بیوٹیفکیشن کی گئی ہے جہاں دیوار پرشہریوں کو متوجہ کرنے کے لئے رنگارنگ گملوں میں رنگ برنگے پھولدار پودے سجائے گئے ہیں۔

 جس کی بدولت چوک کی خوبصورتی نمایاں طور پر اجاگر ہوئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر کی کاوشوں سے تحصیل بھر میں خوبصورتی کے اقدامات کو نمایاں کیا جارہاہے اور مرکزی دیوار کی دلکشی انہی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل کو مثالی بنانا ترجیح ہے اور دیگر شاہرات کو بھی مرحلہ وار خوبصورت بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں