بس سٹینڈز میں وہیکلز کے روٹ پرمٹ کی چیکنگ مزید تیز

بس سٹینڈز میں وہیکلز کے روٹ پرمٹ کی چیکنگ مزید تیز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرندیم ناصر کے احکامات پر مسافر بس سٹینڈز میں وہیکلز کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹس کی چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا۔

 اس ضمن میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ نے سٹی ٹرمینل میں وہیکلز کے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہیکلزکے فٹنس سرٹیفکیٹس کوبھی چیک کیا جارہا ہے اور روٹ پرمٹ و فٹنس نہ ہونے والی وہیکلز کو جنرل بس سٹینڈ وکس اسٹیشن ریفر کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں