کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت ڈویژنل سطح کے مقابلے اختتام پذیر

 کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت ڈویژنل سطح کے مقابلے اختتام پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز2024ء کے تحت ڈویژنل سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جبکہ میونسپل کارپوریشن ہال میں کھیلتا پنجاب ڈویژنل مقابلوں کے اختتام پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں مسلم لیگی رہنماؤں حاجی اکرم انصاری،خواجہ محمد اسلام، چوہدری فقیر حسین ڈوگر،رانا علی عباس، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے کرکٹ،ہاکی بوائز اینڈ گرلز،والی بال بوائز اینڈ گرلز،باسکٹ بال بوائز اینڈ گرلز،بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز،ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز،آرچری بوائز اینڈ گرلز،تیکوانڈو بوائز اینڈ گرلز،اتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز،ریسلنگ،کبڈی اور فٹبال میں پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں مختلف مالیت کے نقدانعامات تقسیم کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں