ایف آئی اے کا ایکشن ، انسانی سمگلنگ میں ملوث2 ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملز موں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز فیصل آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملز موں کی شناخت محمد عقیل اور محمد شکیل کے نام سے ہوئی جو کہ شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے ملز مو ں نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 3 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے تاہم بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ایف آئی اے نے ملز موں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔