لبرٹی میں کیش لیس مارکیٹ کا افتتاح
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے لبرٹی مارکیٹ میں ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت کیش لیس مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ۔
محمد علی اعجاز نے اس نظام کو شہر کی دیگر مارکیٹوں تک پھیلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے تعاون سے لاہور کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا کر شہریوں کو تیز ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔