ٹوبہ :لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

 ٹوبہ :لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مویشی پال حضرات کیلئے محکمہ لائیو سٹاک ٹوبہ کے زیر اہتمام لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں ایم پی اے امجد علی جاوید اور ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اعجازمیانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر الطاف طفیل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر نوشیر علی خان اور مویشی پال حضرات اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لائیوسٹاک کارڈ اسکیم کے تحت، چار ماہ کی مدت کے دورانیہ پر مشتمل مویشی پال کسانوں کو گائے اور بھینس کے نر بچھڑوں کو فربہ کرنے کیلئے متعارف کروائی گئی ہے ۔ایم پی اے امجد علی جاوید نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح و بہبود کا ایک نیا پروگرام متعارف کروا رہی ہیں، اسی ضمن میں ایسے کسان جن کے پاس 5 سے 10 نر بچھڑے ہوں وہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فی جانور 27,000 روپے سے ونڈا، سائیلج، اور منرل مکسچر جیسے فیڈ سپلیمنٹ خرید سکتا ہے ۔ ڈی سی نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے لائیو سٹاک کارڈ کا اجراحکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ،ٹوبہ میں 900 سے زائد مویشی پال کسانوں نے رجسٹریشن کروائی ، جن میں سے 260 مویشی پال کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈ دیئے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں