چنیوٹ:ڈی سی کی زیر صدارت صفائی آپریشن بارے اجلاس

 چنیوٹ:ڈی سی کی زیر صدارت صفائی آپریشن بارے اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ستھراپنجاب کے حوالے سے صفائی آپریشن پر عملدرآمد کے اجلاس کی صدارت کی اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔۔۔

 اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمن ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی طلحہ سعید ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر چھجو،سی اوز ایم سیز و ضلع کونسل محمد فیاض ، مظفر بیگ و دیگر نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے ہدایت کی کہ شاہرات پر نصب کنٹینرز کو روزانہ کلیئر کرایا جائے اور صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات زیرو ہونی چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول رومز کو فعال کرنے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے مکمل کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ صفائی کی صورتحال عوامی توقعات سے بڑھ کرنظر آنی چاہیے ۔ انہوں نے گرین بیلٹس کو صاف رکھنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ ڈنگ ٹپاؤ کی بجائے عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں،ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے اور شہرکے ساتھ ساتھ دیہات بھی صفائی کا اعلی نمونہ نظر آنے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے اور آئندہ میٹنگ میں تمام سی اوز تفصیلات سے آگاہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں