چناب نگر: تنور مالکان کاگیس پریشر کیلئے کمپریسرکاعام استعمال
چناب نگر(نامہ نگار )سردی میں اضافہ اور گیس کی بندش ،تنور مالکان گیس پریشر کیلئے کمپریسر استعمال کرنے لگے ، شہری پریشان ہو کر رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چناب نگر و گردو نواح میں سردی میں اضافہ اور گیس کی بندش کے بعد تندور مالکان نے گیس پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسر لگا لئے جس سے گھروں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے ، گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں خواتین کوکھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کی ٹیمیں گلی محلوں میں سروے کر کے گیس پریشر بڑھانے والوں کے کنکشن منقطع کر دیتی ہیں جبکہ ہوٹل اور تنور مالکان دھڑلے سے کمپریسر لگا کر گیس کا پریشر بڑھالیتے ہیں۔ صارفین نے جی ایم سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ کمپریسر چلانے والے ہوٹل اور تنور مالکان کے خلاف آپریشن کر کے کنکشن منقطع کئے جائیں تا کہ گھروں میں گیس کی قلت کا خاتمہ ہو سکے ۔