کاشتکاروں کے بقایا جات :15 دن میں ادائیگی یقینی بنانیکاحکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرندیم ناصر نے گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی15 دن کے اندرادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ عدم تعمیل پر سخت ترین ایکشن لیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز وزن کے کنڈوں کو چیک کریں اور گنے کے کاشتکاروں سے میٹنگ کرکے ان کے مسائل حل کریں۔کاشتکاروں کو پیسے نہ ملنے کی صورت میں ملز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا گنا لینے والی ملز بھی15 یوم میں کاشتکاروں کو پیمنٹ کلیئر کریں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نمائندوں سے پیمنٹ ملنے کی بھی تصدیق کرائی جائے ۔