ٹوبہ :بناولٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس ، 1622کیسز پیش
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدرات ڈسٹرکٹ بناولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف ، شادی ، کفن ودفن اور ماہانہ گرانٹ کے 1622کیسز پیش کئے گئے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ 2024 میں 1622 کیس بناولٹ فنڈ برانچ میں جمع ہوئے ، 871 کیس پہلے ہی منظور کیے جا چکے ، مکمل ہونے والے 603 کیسز کو منظوری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ، باقی 487 نامکمل ہونے کی بنا پر محکموں کوواپس بھیجے جا رہے ہیں،اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے 396کیسز ، بچیوں کی شادی کے 100کیسز، کفن دفن کے 91کیسز اور 16ماہانہ کیسز مکمل ہیں،جو اجلاس میں منظوری کے لئے پیش ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کر تے ہیں ۔اجلاس میں سپر نٹنڈنٹ جنرل برانچ ضیا، اﷲ گجر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مصطفی سمیت متعلقہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔