ڈپٹی کمشنر اچانک بنیادی مرکز صحت چک136 گ ب پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر اچانک بنیادی مرکز صحت چک136 گ ب پہنچ گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اچانک بنیادی مرکز صحت چک136 گ ب پہنچ گئے اور انتظامی وطبی انتظامات چیک کئے ۔

انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اورادویات کی دستیابی کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے مریضوں سے سنٹر کی کارکردگی بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نچلی سطح پر ہیلتھ مراکز مریضوں کو علاج معالجہ کی دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں جن کی اپ گریڈیشن کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں