پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں :عبداللہ احمد

 پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں :عبداللہ احمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت گزشتہ روز بھی لوگوں کے مسائل سنے اور۔

 درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں