کمالیہ :اے سی کاغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کمالیہ :اے سی کاغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کمالیہ،جکھڑ (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر اعوان و چیف آفیسر علی رضا کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد بلڈنگز،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز و پٹرول پمپس کو سیل کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو سٹاف کے ساتھ محکمانہ وصولیوں کا جائزہ کیلئے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں جاری غیر قانونی و بلا منظوری نقشہ بلڈنگز، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر و چیف آفیسر علی رضا نے بلڈنگ انسپکٹر محمد سہیل کے ہمراہ کمرشل بلڈنگز و پٹرول پمپس کو سیل کردیا ۔ اقرا ناصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو تعمیر کرنے سے قبل میونسپل کمیٹی سے نقشہ پاس کروائیں،بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں تحصیلدار سمیت عملہ ریونیو نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان نے کہا کہ محکمانہ وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور واجبات کی ادائیگی سرکاری فنڈ میں جمع کروانے کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں