ڈی سی جھنگ کاسپیشل ایجوکیشن سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ

ڈی سی جھنگ کاسپیشل ایجوکیشن سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے سپیشل ایجوکیشن سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیا اور۔

 صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے سکول میں انتظامی و تدریسی عمل کا جائزہ لیااور دوران وزٹ کلاس رومز میں فرنیچر،عمارت کی تزئین و آرائش و دیگر سہولیات و بہتری کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اورخصوصی افراد کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ،خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے معائنہ جات کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں