دھاندرہ،اسلامپورہ،سدھار،ٹھیکریوالا میں سوئی گیس بند

 دھاندرہ،اسلامپورہ،سدھار،ٹھیکریوالا میں سوئی گیس بند

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ کے گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین شدید پریشان، دھاندرہ، اسلامپورہ، طاہر پورہ،سدھار،ٹھیکریوالا،سمیت جھنگ روڈ کے دیگر ملحقہ علاقوں میں سردی کی۔۔۔

شدت میں اضافہ ہوتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا، صبح سویرے اور دن بھر کئی کئی گھنٹے گیس اچانک بندکر دی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی مرتبہ گیس پریشر بھی کم کر دیاجاتا ہے جس سے شدید سردی میں گیس صارفین خصوصا گھریلو خواتین کو صبح اور رات کے اوقات میں کھانا تیار کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی کے بھاری برکم بلوں اورمہنگائی نے پہلے ہی ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ایسے میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متبادل ایندھن کے ذرائع کا حصول ہمارے لئے مشکل امر ہے ، گیس صارفین نے جی ایم سوئی گیس کمپنی اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ عوام کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں