کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات

 کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی طرف سے ضلعی سربر اہان کو کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد، ڈی پی اوزجھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،مسیحی بستیوں،خصوصی بازاروں اور کرسمس کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقر یبات کے مو قع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں تمام ضلعی سربراہان اپنے اضلاع میں واقع گرجا گھروں، مسیحی بستیوں، مشنری سکولوں /ہسپتالوں اور دیگر مقا مات پر کرسمس کے حوالے سے لگائے گئے خصوصی بازاروں کا بذات خود دورہ کریں۔ تمام ڈیوٹی کو اچھی طرح بریف کریں۔ سپیشل برانچ اور دوسرے خفیہ اداروں سے مربوط روابط کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی صورت میں پیشگی انتظامات عمل میں لائے جاسکیں۔ گرجا گھروں، مسیحی بستیوں کو فول پروف بنایا جائے ۔گرجا گھروں کی چھتوں پر ماہر سنائپرز تعینات کئے جائیں اور ان کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں