ٹو بہ :یوم قائد،کرسمس پر بہتر اقدامات کیلئے انتظامیہ متحرک

ٹو بہ :یوم قائد،کرسمس پر بہتر اقدامات کیلئے انتظامیہ متحرک

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ قائد اعظم اور کرسمس ڈے پر مثالی انتظامات کرنے کے لیے متحرک ہے ، اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں قائداعظم ڈے اور کرسمس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اقراناصر، علی سمیر، ثاقب عدنان، کامران اشرف سمیت تمام انتظامی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو میاں فراز منیر نے اپنے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا، ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ایمبولینسز کی تعیناتی، ریسکیو اہلکاروں کی ڈیوٹیاں اور تمام ضروری سامان کی دستیابی شامل ہے ، مزید برآں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کے قریب ایمرجنسی پوائنٹس قائم کیے جائیں گے اور قائداعظم ڈے پر عوامی اجتماعات کے دوران بھی ریسکیو ٹیمیں متحرک رہیں گی،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے اقدامات کو سراہا اور ہدایت دی کہ وہ دیگر محکموں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھتے ہوئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں، ان تقریبات کو پرامن اور خوشگوار بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں