بہن کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت کی جانب سے عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم ایاز عادل کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی، تھانہ ساہیانوالہ میں درج مقدمہ نمبر 34/24 کے استغاثہ کے مطابق ملزم ایاز عادل نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی بہن آمنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔