بانی پی ٹی آئی کو امریکا رہانہیں کرواسکتا:اسراراحمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسراراحمدمنے خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکا رہانہیں کرواسکتا۔۔۔
انہیں اپنے کئے کی سزابھگتنا ہوگی،انڈیاکے 5ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں دھماکے نہ کرنے پربھی امریکہ نے نواز شریف کواربوں ڈالر کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اپنی حکومت کی پرواہ کئے بغیر 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا وقار بلندکیاتھا-اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکی رچرڈگرینل کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، ان کا بیان پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے ، پی ٹی آئی کو غلط فہمی ہے کہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائیگا۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ جوکچھ ہوگاوہ قانون واصول کے مطابق ہوگا،امریکا کی پالیسی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر نہیں چلتی،انسانی حقوق کے معاملے پر امریکی نمائندے بیانات دیتے رہتے ہیں، بیانات سے کسی کی رہائی ممکن نہیں، ماضی میں پاکستان نے عافیہ صدیقی کورہاکروانے کی کوشش کی تھی مگر امریکہ نے انکار کردیا تھا۔