قبرستان میں فاتحہ پڑھنے آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قبرستان میں فاتحہ پڑھنے آئے شہری کی موٹرسائیکل چور لے گئے ۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں قائم بڑا قبرستان کے باہر فاتحہ خوانی کیلئے آئے آکاش نامی شہری کی جانب سے کھڑی کی گئی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔