ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ، 12 کیسز کا جائزہ

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ، 12 کیسز کا جائزہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 12 کیسز زیر بحث آئے اورپٹرول پمپ،ہیلتھ کیئر،میرج ہال،ایجوکیشن اور انڈسٹری کے کیسز کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہئیں ۔خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری کے لئے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کے امور کو مدنظر رکھیں جبکہ پٹرول پمپس کی منظوری کے کیسز میں متعلقہ کمپنی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کر لی جائے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ8 بازاروں سے ریڑھیوں کا مکمل خاتمہ کرائیں،میونسپل کارپوریشن دو ماہ میں عملدرآمد کرائے ،جھنگ روڈ،ستیانہ روڈ کے غیر قانونی یو ٹرنزختم کرائیں،بازاروں کی ریڑھیوں کو شفٹ کرا کر ریڑھی بازار لگوائیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں