حافظ آباد:بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے فوارہ چوک میں تقریب
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما، سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہیدپاکستان کا ایک روشن جمہوری چہرہ تھیں، بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت سے پاکستان عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔۔۔
شہید رانی ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن انکاپرامن سیاسی ویژن ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں برداشت، رواداری اور مفاہمت کی اہمیت اجاگر کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ فوارہ چوک میں منعقدہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کی تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے ۔تقریب سے پیپلز پارٹی ویمن کی ضلعی صدر، سابق صدر بار خالدہ شاہد ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔