واسا کی 14سکیمیں ، پی سی ون جنوری کے پہلے ہفتے مکمل کرنے کا حکم

 واسا کی 14سکیمیں ، پی سی ون جنوری کے پہلے ہفتے مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے سی ایم پیکج کے تحت14 ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون جنوری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد ان ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کر دیا جائے ۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ایم پیکیج کے تحت ترقیاتی سکیموں میں ٹرنک سیور اور ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن شامل ہے جن کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ سی ایم پیکج کے تحت ترقیاتی سکیموں کا موجودہ سائٹس پر جا کر سروے مکمل کیا گیا ہے جبکہ پانچ سکیموں کا پی سی ون تیار ہے اور باقی سکیموں کا پی سی ون تیار کرکے جنوری کے پہلے ہفتے میں پنجاب حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔ سابق سی ایم پیکیج میں گلیوں میں سیوریج لائنز کو شامل کیا گیا تھا تاہم اس مرتبہ ٹرنک سیور اور ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی تاکہ نچلی سطح پر عوام کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات مہیا کی جائیں اور ان کے سیوریج ایشو کا خاتمہ ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں