جڑانوالہ:ٹریفک پولیس کامین شاہراؤں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ٹریفک پولیس کامین شاہراؤں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، سامان قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغازکر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک انچارج رانا ظہیر ، انسپکٹر صابر حسین اور آصف اشرف نے ٹیم کے ہمراہ مین فیصل آباد روڈ ، نیابازار، کلمہ چوک لکڑی منڈی، سینما چوک، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں پر پڑا سامان قبضہ میں لے لیا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔