علماء و مشائخ کیلئے مفتی امین ؒکی خدمات مشعل راہ ہیں :پیر آصف

علماء و مشائخ کیلئے مفتی امین ؒکی خدمات مشعل راہ ہیں :پیر آصف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے۔۔

 کہ حضرت علامہ مفتی محمد امین نقشبندیؒ نے ساری زندگی خدمت اسلام و انسانیت میں وقف کی، آستانہ عالیہ امینیہ کی اصلاح معاشرہ اور احیائے اسلام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،علماء و مشائخ کیلئے مفتی محمد امین ؒکی خدمات و قربانیاں مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے حضرت علامہ مفتی محمد امین نقشبندی ؒکے عرس کی تقریب سے الٰہی آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا کہ مفتی محمد امین کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام و پاکستان کی سلامتی کیلئے خود کو ہمہ وقت حاضر رکھیں گے ، آپ نے ہمیشہ اسلام پسند محب وطن جماعتوں کی سرپرستی اور معاونت کی، آپ کے کثیر مریدین و محبین پوری دنیا میں اسلام کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، آپ کی باوقار زندگی سے ہمیں سبق حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اولیا ء کاملین کے اوصاف و کردار سے پوری دنیا میں اسلام کی حقیقی شناسائی ہوئی، بزرگان دین کی زندگیاں اسلام کی حقیقی تعلیمات کا عملی مظہر ہیں۔ نسل نو کواولیا ء کاملین کی حیات مبارکہ سے بہرہ ور کرواناہوگا۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل دعا کی گئی، اس موقع پرسٹی صدر میاں فیاض قادری، غلام مصطفی، ڈاکٹر قیصر مجید، امین سلطانی، شمس قادری، عبدالرحمن و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں