دو گروپوں میں فائرنگ،شہریوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں

 دو گروپوں میں فائرنگ،شہریوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا ء پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ،شہریوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں، 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چکنمبر134ر۔ب میں دو گروپوں کے فریقین کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر ایک دوسرے پر جان لیواء فائرنگ کی جارہی تھی، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ موقع پر موجود افراد نے دیواروں کی اوٹ میں چھپ کر اور زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے 14 افرادکے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں