ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار،حکام خاموش

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار،حکام خاموش

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردو نواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، بازاروں، مارکیٹوں میں بھیک مانگنے والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا۔۔

متعلقہ حکام پراسرار طور پر خاموش۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردو نواح میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہو گئی، بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ عناصر دکانوں اور گھروں میں چوری کی وارداتیں اور منشیات فروشی بھی کررہے ہیں جبکہ انسداد گداگری کے ذمہ دار محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔شہر اور گردو نواح میں پیشہ ور بھکاری نوجوان لڑکیاں ٹولیوں کی شکل میں جبکہ کمسن بچے ،نقاب پوش خواتین اور بوڑھے افراد بھیک نہ دینے والوں کو بد دعائیں دیکر بلیک میل بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ دکانوں سے مختلف اشیاء چوری کر لیتے ہیں، گلی محلوں میں بھیک مانگنے والے بھکاری گھروں میں داخل ہوکر چوری کی وارداتیں کرتے اور بعض بھکاری مرد و خواتین منشیات فروشی کا کام کررہے ہیں ۔شہری حلقوں نے متعلقہ اداروں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری آپریشن کرکے ان سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں