اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش ، 14 ملز موں کیخلاف مقدمہ

اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش ، 14 ملز موں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش پر 14 ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 24 گ ب میں صفدر نامی کاشتکار کی اراضی پر نثار احمد سمیت 14ملز موں نے دھاوا بول دیا اور ڈنڈے سوٹوں سے لیس ہوکر مبینہ طور پر اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں