ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹرک تلے روندنے کی کوشش ،ڈرائیور گرفتار

ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹرک تلے روندنے کی کوشش ،ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹرک تلے روندنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ پر سیکٹر انچارج ٹریفک پولیس شہزادہ آفتاب نے ٹرک ڈرائیور کو قانون کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش کی تو اس نے گاڑی بھگا دی اور ٹریفک افسر کو نیچے روندنے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں