کمالیہ :غلہ منڈی میں سیوریج لائن کی کھدائی کا کام شروع
کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر)غلہ منڈی میں سیوریج لائن کی کھدائی کا کا م شروع ہو گیا، اس حوالے سے گزشتہ روز افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میںاے سی اقرا ء ناصر، اے ایس پی زینب ایوب، ایس ایچ او سٹی جیون خان، صدر غلہ منڈی میاں امجد اسلام امجد، جنرل سیکرٹری عبدالغفار رحمانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد الیاس بھٹی، ضلعی صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی سید اکبر علی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری تاجر اتحاد عاصم رحمت، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز ، سب انجینئر شیخ احسان یوسف، میاں جاوید اکرم، رضوان خان سمیت دیگر نے شرکت کی، صدر غلہ منڈی میاں امجد اسلام امجد نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔